کراچی( نیٹ نیوز) معروف اداکار سمیع خان نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ مختلف قسم کے کردار ادا کرنے سے ایک اداکار کو جو تجربہ ملتا ہے ، اس کا کوئی نعم البدل نہیں۔ ہیروکبھی ولن، اچھا اداکار امیج کی پروا نہیں کرتا۔ اداکار سے اس کے مداح برے کردار میں بھی محبت کرتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آج کل اگر الگ قسم کا رول کرنے کو ملے تو وہ بھی ایک نعمت ہے ۔ ۔اچھے موضوعات پر ڈرامے بننے سے نہ صرف ناظرین کی ٹی وی میں دلچسپی بڑھی ہے بلکہ اچھے ڈراموں نے فلموں کی کمی کو بھی پورا کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میرا بھی یہی ماننا ہے کہ اگر اللہ تعالی نے ہمیں عزت دی ہے اور لوگ ہمیں دیکھتے ، پسند کرتے اور فالو کرتے ہیں تو وہیں ہمارا بھی فرض بنتا ہے کہ کچھ ایسے ڈرامے بھی بنائیں جس سے ان کو کچھ نیا سیکھنے کو ملے ۔