لاہور (نامہ نگار خصوصی) پنجاب سروس ٹربیونل نے ڈاکٹروں کو نوکری جوائن کرنے کی تاریخ سے مستقل کرنے کا حکم دے دیا،عدالت نے ڈاکٹروں کی درخواست منظور کرتے ہوئے محکمہ صحت کو عملدرآمد کی ہدایت کردی۔چئیرمین پنجاب سروس ٹربیونل عبدالسمیع خان نے کیس کی سماعت کی، درخواست گزار ڈاکٹروں کے وکیل وکیل ملک اویس خالدنے کہاقانون کے تحت ڈاکٹروں کو نوکری جوائن کرنے کی تاریخ سے ہی مستقل کیا جاسکتا ہے ،سول سرونٹ ایکٹ کے تحت کنٹریکٹ پربھرتی کا کوئی تصور نہیں۔ ،1995میں بھرتی ہونے والے ڈاکٹروں کو2015میں مستقل کیا گیا،محکمہ صحت نے بھرتی اورمستقلی کے درمیانی عرصہ کو کنٹریکٹ شمارکرکے قانون کی خلاف ورزی کی۔