لاہور(کرائم رپورٹر)سی سی پی او ذوالفقار حمید کی ہدایت پر لاہور پولیس کے افسروں، جوانوں کی حفاظت کیلئے 40 ہزار سے زائد ماسک تقسیم کئے جاچکے ہیں۔ ایس پی ہیڈکوارٹرز جمیل ظفر نے بتایا کہ فیلڈ ڈیوٹی کے لئے 5 ہزار کورونا کٹس کا انتظام کیا گیا۔ مجموعی طور پر سینی ٹائزر کی 15 ہزار بوتلیں فراہم کی گئیں۔ پولیس فورس کو 50 ہزار دستانے دئیے گئے ۔جوانوں کیلئے 500 عینکوں کا انتظام کیا۔ دوسری جانب سی سی پی او نے کہا ہے کہ کورونا کا پھیلائو روکنے کیلئے تمام شعبوں کا تعاون کرنا ہوگا۔ شام پانچ بجے کاروبار بند کرنے کا مطلب ساڑھے چار بجے ہے ۔ پانچ بجے تک سٹورز کے اندر موجود صارفین کو فارغ کردیا جائے ۔ وہ بزنس کمیونٹی کے وفد سے بات چیت کر رہے تھے جس نے صدر لاہور چیمبر آف کامرس عرفان شیخ کی قیادت میں ان سے ملاقات کی۔