لاہور(پ ر ) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ روٹی اورروزگار چھیننے والوں کا یوم حساب آن پہنچا ہے عوام تبدیلی لانے والوں سے بیزار نظر آتے ہیں پیپلز پارٹی مشکلات کی اس گھڑی میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ڈٹ کر مقابلہ کرے گی۔ یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں عوام کے حقوق کادفاع کرنے کے لئے پُرعزم ہے اور حکمرانوں کو انتقامی کاروائیں نہیں کرنے دے گی۔