لاہور/پشاور (نمائندہ خصوصی سے ،نیوز رپورٹر ) شوال1440ھ کا چانددیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل4جون2019 منگل کی شام کراچی میں ہو گا۔ جس کی صدارت چیئر مین مفتی منیب الرحمن کریں گے ۔ مرکزی اجلاس کی معاونت کے لئے لاہور، اسلام آباد، کوئٹہ، پشاور میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس منعقد ہوں گے ۔ لاہور زونل کمیٹی کا اجلاس محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب کے زیر اہتمام کمیٹی روم ایون اوقاف میں غروب آفتاب سے 30 منٹ قبل منعقد ہوگا ۔دوسری جانب رویت ہلال ریسرچ کونسل کے جنرل سیکرٹری خالد اعجاز مفتی نے کہا ہے کہ کل شوال کا چاند واضح طور پردکھائی دیئے جانے کا امکان ہے اور 5جون بدھ کو ملک بھر میں عید الفطر منائی جائے گی۔ادھر پشاور کی مقامی غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی کا شوال کا چاند دیکھنے کیلئے اجلاس( آج )3جون پیر کومسجد قاسم علی خان میں ہوگا جبکہ قمر ی کیلنڈر بھی ا س حوالے سے تشکیل دیا گیا ہے ۔رویت ہلال ریسرچ کونسل کے جنرل سیکرٹری خالد اعجاز مفتی نے کہا ہے کہ کل شوال کا چاند واضح طور پردکھائی دینے کا امکان ہے اور 5جون بدھ کو ملک بھر میں عید الفطر منائی جائے گی۔