لاہور(کلچرل رپورٹر) ریڈیو پاکستان کے صوبائی نشریاتی رابطے کے پروگرام جیوندے وسدے لوک میں گزشتہ روز وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی سید فخر امام اور صوبائی وزیر برائے ہاؤسنگ اینڈ پبلک ہیلتھ میاں محمود الرشید ،ممبر قومی اسمبلی سردار نصراﷲ خان دریشک اور صوبائی وزیر برائے ٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی بذریعہ فون کال شریک ہوئے اور انہوں نے کورونا وائرس کے حوالے سے حکومتی اقدامات اور متعلقہ اداروں کی اس ایشو پر ترجیحات کے حوالے سے سامعین کو آ گاہ کیا،پروگرام کے اختتامی مراحل میں ترجمان حکومت پنجاب برائے کورونا اور سی ای او میو ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر اسد اسلم بذریعہ فون کال شریک ہوئے اور انھوں نے ایکسپو سنٹر قرطینہ اور کلورو کوئین نامی میڈیسن کے حوالے سے سامعین کو آ گاہ کیا۔