پشاور(خبرنگار) خیبر پختونخوا حکومت کی ملک میں سیاسی صورتحال کے پیش نظر کابینہ میں توسیع بھی تاخیر کا شکار ہوگئی ہے ۔ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے وزرا ، مشیر اور معاون خصوصی کیلئے ناموں پر مشاورت کی تھی اور بیشترناموں کو فائنل بھی کیا تھا تاہم مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ کے باعث کابینہ میں توسیع نہیں کی گئی ،جن نئے ارکان صوبائی اسمبلی کی کابینہ میں شمولیت کے امکانات تھے انہوں نے وزیر اعلیٰ سے ملاقاتیں بھی کیں مگر انہیں انتظار کرنے کا کہا گیا ۔