لاہور ( سپیشل رپورٹر ) ایس ایس پی مفخر عدیل اورسابق اسٹنٹ اٹارنی جنرل شہباز احمد تتلہ کی گمشدگی اور اغوا کیس کی اہم رپورٹ آج آئی جی پنجاب اور دیگر اعلی حکام کو بھجوا دی جائے گی، دونوں کے مشترکہ قریبی دوست اسد بھٹی نے پولیس کو تفتیش میں کئی اہم سنسنی خیز انکشافات کر دیے ہیں جن کی روشنی میں تفتیش کا رخ اب تبدیل کر دیا گیا ، ذرائع کے مطابق پولیس افسران نے ایس ایس پی مفخر عدیل کے خلاف نوٹ بھی درج کیے ہیں، پولیس نے اسد بھٹی سے دوران تفتیش تمام شواہد اکٹھے کرلیے ہیں ،اسد بھٹی کے موبائل سے 7 فروری کو ہونے والی پارٹی کی تفصیلات حاصل کرلیں، اسد بھٹی کی نشاندہی پر پارٹی گرلز اور منشیات فروشوں کے موبائل فون ٹریک کرلیے گئے ، رپورٹ کے مطابق پولیس افسران نے ایس ایس پی مفخر عدیل کے خلاف کارروائی کا حکم دیا گیا ہے ۔