لاہور(کلچرل رپور ٹر )شوبز سے وابستہ افراد نے جشن عید میلادالنبی ؐ بھرپور انداز سے منایا ۔اس موقع پر معروف اداکار شفقت چیمہ ، راشد محمود، حمیرا ارشد ،مسکان جے اور نعت خواں شہزاد مدنی نے اپنے ویڈیو پیغامات میں جشن عید میلادالنبیؐ کے حوالے سے اظہار خیال کیا ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں فخر ہیں ہم حضرت محمدؐ کی امت سے ہیں ۔ شوبز فنکاروں نے اپنے گھروں میں محافل کا انعقاد کیا اور نیاز بھی تقسیم کی جبکہ سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر بھی اپ لوڈ کیں۔