سجاد قادر

فکرے ،مسان اور گینگز آف واسے پور میں بہترین کردار ادا کرنے اور علی فضل کے ساتھ رومانس کی کہانی میں مشہور ہونے والی بالی وڈ اداکارہ رچا چڈھا کی نئی فلم کی شوٹنگ عروج پر ہے۔رچا کی اس فلم میں اس کے ساتھ مرکزی کردار راجیو پلانی ادا کررہا ہے۔ فلم کانام ’’شکیلہ‘‘ہے اور یہ اس سٹار کا نام ہے جو ہندی سائوتھ فلموں کی ٹاپ ہیروئن رہی اور لگ بھگ دو عشروں تک فلم اندسٹری کی شان رہی۔شکیلہ نے سائوتھ فلم انڈسٹری میں جو نام کمایا وہ کسی اور اداکارہ کے حصے میں نہیں آیا۔اس نے ماڈلنگ کی فیلڈ سے فلم انڈسٹری میں قدم رکھا تھا اور اس کی زندگی میں کئی نشیب و فراز آئے۔یوں اس کی زندگی کو فلمانے کے لیے بائیوپک فلم تیار کی گئی جس میں مرکزی کردار کے لیے رچا چڈھا کو چناگیا ہے۔رچا کاکہنا تھا کہ فلم کی کہانی زبردست ہے اور مجھے خوشی ہے کہ میں شکیلہ کا کردار ادا کررہی ہوں۔اس فلم سے ناظرین کو یہ پتا چلے گا کہ فلم اندسٹری کا اصل چہرہ کیا ہے اور گلیمر کے پیچھے کی زندگی کیسی ہوتی ہے۔فلم رواں برس میں سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔