اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک)پاکستان کے سابق فاسٹ بولر وقار یونس نے انگلینڈ کے فاسٹ بائولر جوفرا آرچر کو فاسٹ بولنگ کی دنیا میں ایک شاندار اضافہ اور انہیں خطرناک قرار دیا ہے ۔اپنے دور میں مخالف بیٹسمینوں کی نیندیں حرام کرنے والے فاسٹ بائولر وقار یونس نے انگلینڈ کے جوفرا آرچر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ آسان رپ کے ساتھ بولنگ کرتے ہیں اور انہوں نے چیزوں کو اپنے لیے مشکل نہیں بنایا ہوا۔وقار یونس نے کہاکہ آرچر ورلڈ کپ سے قبل ہی نظروں میں تھے میرے خیال میں جوفرا آرچر عمدہ ایتھلیٹ اور دیکھنے میں اچھے لگنے والے بولر ہیں اور وہ انتہائی خطرناک بائولنگ کے عادی ہیں۔