دبئی (سپورٹس ڈیسک) آسٹریلین باؤلر جئے رچرڈسن پاکستان کیخلاف دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں زخمی ہو گئے جس کے باعث وہ سیریز سے باہر ہو گئے اور ان کی ورلڈ کپ میں شرکت بھی مشکوک ہوگئی ہے ۔ جئے رچرڈسن نے پاکستان کیخلاف دوسرے میچ میں 16 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کیں تاہم گیارہویں اوور میں وہ برے طریقے سے گر پڑے جس کے باعث ان کا کندھا اتر گیا ۔جئے رچرڈسن پرتھ روانہ ہوگئے جہاں ان کے کندھے کا سکین کر کے انجری کی نوعیت دیکھی جائے گی۔ آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی نتھن لیون کا کہنا ہے کہ امید کرتے ہیں کہ وہ ورلڈکپ کیلئے فٹ ہو جائیں گے ۔