واشنگٹن( ویب ڈیسک) بعض اوقات ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے سبب ایسے حادثات رونما ہوتے ہیں جس میں کسی کے زندہ بچ جانے کی امید کم ہی ہوتی ہے ۔امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر Cibolo میں ایسا ہی حادثہ اُس وقت پیش آیا جب ٹریک سے گزرتے ہوئے ٹرین کا ٹرک سے زوردار تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں ٹرین نے ٹرک کو ٹکر ماری اورٹرک دو حصوں میں تقسیم ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ ٹرک ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا جس نے بیرئیر پر رکنے کی بجائے ریلوے لائن سے گزرنا چاہا اور پٹڑی پر پھنس گیا۔ اسی دوران انتہائی تیز رفتار ی سے آتی ٹرین نے ٹرک کو زوردار ٹکر ماری تاہم ٹرک ڈرائیور نے ذہانت کا ثبوت دیا اور ٹریک پر پھنسے ٹرک سے نکل گیا اور کسی بھی نقصان سے بال بال بچ گیا۔