کراچی (سٹاف رپورٹر، 92 نیوزرپورٹ) کورونا سے متاثر رکن سندھ اسمبلی سیدعبدالرشید کے اہلخانہ بھی وائرس کاشکار ہوگئے ، سیدعبدالرشید کے بچوں سمیت خاندان کے 8افراد کے ٹیسٹ مثبت آگئے جبکہ دیگر 21 افراد کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹس منفی آئی ہیں۔ سیدعبدالرشید میں چند روز قبل کورونا کی تصدیق ہوئی تھی،جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی سید عبدالرشید نے آئسولیشن سے میں کہا کہ مجھے کورونا ہونے کے بعد اہلخانہ کے ٹیسٹ کرائے ، میری اہلیہ، والدہ، 3 بچوں، دوبہنوں اور ایک بھانجے کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا مگر کوئی پریشانی کی بات نہیں،انہوں نے کہا کہ میں ایک بار پھر دعا کی درخواست کر رہا ہوں، ہم آئسولیشن میں موجود ہیں جلد نکلیں گے ، میرا بیٹا کہتا ہے کورونا سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے ۔