کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان سوپ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ظفر محمود نے سندھ اور پنجاب حکومت سے درخواست کی ہے کہ صابن اور سینیٹائزرکو بھی اشیاء ضروری کی فہرست میں شامل کر ے اور لاک ڈاؤنCOVID-19 کے نوٹیفکیشن میں فوری شامل کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک بھر میں 166 کارخانے صابن سازی کر رہے ہیں جو اب وقت کی اور کروناسے نمٹنے کی اہم ضرورت ہے ، حالیہ لاک ڈاؤن کے فیصلے سے عوام اس اہم ضرورت سے محروم ہو سکتے ہیں جس کے نتیجے میں بیماری مزید بڑھنے کا خدشہ ہے اور اگر سوپ انڈسٹری بند ہو گئی تو ملک میں بہت بڑا بحران آجائے گا ۔سوپ انڈسٹری کو بھی فارما اور فوڈ انڈسٹری کی طرح لاک ڈاؤن سے بچایا جائے اور اسی طرح سوپ انڈسٹری کے ملازمین کو بھی آنے جانے کی سہولت دی جائے ۔انہوں نے مذید کہا کہ سوپ انڈسٹری کو لاک ڈاؤن سے مستشنٰی نہ قرار دینے کو حیران کن قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ حکومت ایسے اقدامات سے نیا بحران لا رہی ہے جس سے وائرس میں اضافہ ہو گا ۔