اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) پیپلزپارٹی کے رہنما و سینٹ کی داخلہ کمیٹی کیچیئرمین سینیٹر رحمان ملک کی ہدایات پر آصف زرداری کیذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین کو میڈیکل بورڈ میں شامل کیاگیا۔جاری بیان کے مطابق رحمان ملک نے آصف زرداری کا علاج ذاتی معالج سے نہ کرانے کے معاملے کا نوٹس لیا تھا، رحمان ملک کی ہدایت پر 30نومبر کوسابق صدر کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین کو میڈیکل بورڈ میں شامل کیاگیا۔ رحمان ملک نے برہمی کا اظہار کیا کہ قانونی حق میں اتنی دیر کیوں کی گئی،مستقبل میں ایسے مسائل سے بچنے کیلئے جیل ریفارمز وقت کی اشد ضرورت ہے ،اصلاحات پروفاقی و صوبائی سیکرٹریز داخلہ تجاویز پیش کریں۔