لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف اداکارہ ماہرہ خان نے ملازمت پیشہ افراد کیلئے آوازاْٹھادی، ماہرہ خان نے مالکان سے ملازمین کوتنخواہ کے ساتھ چھٹی دینے کی درخواست کی ہے ۔ دلکش اورخوبرو اداکارہ ماہرہ خان کرونا وائرس سے متعلق اپنے مداحوں سمیت عوام میں آگاہی پھیلانے میں آگے آگے ہیں۔ اداکارہ نے اس سے قبل ایک ویڈیومیں کہا تھا کہ ہاتھوں کوباقاعدگی سے دھوئیں اورافراتفری نہ پھیلائیں، یہ وقت ایک ذمہ دارشہری بننے کا ہے ۔