لاہور(خبرنگارخصوصی)ایف پی سی سی آئی کے سابق چئیرمین ہارٹیکلچر ایکسپورٹ، چودھری احمد جواد نے کہا کنو کے کاشتکار کا استحصال منظور نہیں ہے ۔ جب یوریا کی قیمت 1200,ڈی اے پی 2380, ڈیزل تقریبا 72 روپے تھا اس وقت کنو کی قیمت فی من 850 روپے تھی جب کہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں گراوٹ، بجلی، ڈیزل 136 روپے اوریوریا 1925 روپے ، ڈی اے پی 3395 روپے اور قیمتوں میں مہنگائی کے طوفان کے باوجودکنوکاریٹ 600 روپے فی من مقرر کرنا ظلم ہے ۔ روس، انڈونیشیا، خلیجی ممالک اور دیگر بین الاقوامی منڈیوں میں فی یونٹ کنو کتنے ڈالر میں بیچا جارہا ہے اس بارے عوام کو آگاہ کیا جائے ۔ کنو کے کاشتکاروں کا استحصال نہ کیا جائے ۔