درختوں پر تو گھر بنانا زمانہ قدیم سے ہی انسانوں کا شوق رہا ہے مگر جنوبی فرانس کے علاقے لی پیان میڈوک میں واقع یہ گول ٹری ہاؤس اپنی مثال آپ ہے اور سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ کسی کی ملکیت نہیں بلکہ ایک کمپنی ماحولیاتی تعطیلات کے خواہشمند افراد کو کرائے پر رہنے کے لیے دیتی ہے تاکہ وہ قدرتی مناظر اور ماحول میں رہ کر لطف اندوز ہوسکیں۔اس گھر میں زیادہ تر فیملیاں بچوں سمیت آتی ہیں تاکہ ان ننھے بچوں کو قدرتی ماحول سے متعلق آگاہی بھی دے جا سکے ۔ اس ٹری ہائوس کو بنانے والے کا مقصد لوگوں کو قدرتی ماحول سے لگائو کے بارے میں بتانا ہے ۔