واشنگٹن(این این آئی) امریکی صدارتی انتخابات میں 35لاکھوں مسلم ووٹرز کی اہمیت بڑھ گئی، بعض ریاستوں میں مسلمان ووٹرز کی تعداد اہم کردار ادا کرسکتی ہے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا میں 35 لاکھ مسلمان ہیں جو مجموعی آبادی کا تقریباً 1.1 فیصد ہے اور بظاہر اسی وجہ سے گزشتہ انتخابات میں کسی جماعت نے مسلمان ووٹس حاصل کرنے کی کوشش نہیں کی لیکن اس مرتبہ الیکشن کچھ مختلف ہے ‘اس بار امریکی صدارتی انتخابات میں لاکھوں مسلم ووٹرز کی اہمیت بڑھ گئی ہے مسلم ووٹ حاصل کرنے کے لیے امریکا کی 2 بڑی جماعتوں ریپبلکن اور ڈیموکریٹک کے درمیان جاری کشمکش کے بیچ میں خود اتر آئی ہے ۔کچھ اردو صحافیوں کو ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار جوبائیڈن کے حق میں ویڈیو نشر کرنے پر اپنی ملازمت کھونا پڑ سکتی ہے ۔