نیویارک ،ایمسٹرڈیم (نیٹ نیوز، سپورٹس ڈیسک) سپورٹس کاربنانے والی معروف کمپنی فراری نے نئی تاریخ رقم کردی۔ کمپنی نے ڈچ ڈرائیورمایا ویونگ کو فراری ڈرائیور اکیڈمی کا ممبر بنالیا ۔ جس کے بعد وہ اس کلب کی پہلی خاتون انسٹرکٹر بن گئی ہیں۔ غیر ملکی میڈیارپورٹس کے مطابق ڈچ شہری 16سالہ مایاویوگ نوجوانوں کو موٹرسپورٹ کی تربیت دیں گی اور خود بھی اس سال فارمولا فور ریس میں حصہ لیں گی۔ مایا نے گرلز آن ٹریک رائزنگ سٹارزپروگرام جیت کر کلب میں اپنی جگہ محفوظ کی۔ انہوں نے فراری کے میرانیلو بیس پر ٹیلنٹ ہنٹ کیمپ میں اپنی کارکردگی سے ججوں کو بہت متاثر کیا۔ ٹیم باس میٹیا بینوٹو نے کہا کہ فراری اور اس کی اکیڈمی کی تاریخ کا یہ ایک اہم لمحہ ہے ۔