لاہور(سٹاف رپورٹر)تحریک بیداری امت مصطفیٰ ؐکے زیراہتمام جامعہ عروۃ الوثقیٰ لاہور میں حجۃالاسلام و المسلمین داعی اتحاد امت استاد علامہ سید جواد نقوی کی زیر صدارت ایک گول میز کانفرنس منعقد ہوئی تاکہ وحدت امت اور مذھبی ہم آہنگی کو فروغ دینے اور پاکستان کیخلاف ہونیوالی مختلف سازشوں کا جائزہ اور ان کے تدارک کیلئے ایک لائحہ عمل ترتیب دیا جا سکے ۔ علامہ سید جواد نقوی نے موجودہ حالات کے تناظر میں وحدت کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے مفتی اعظم محمد شفیع عثمانی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جو تفرقہ پھیلاتا ہے ، وہ یا تو احمق ہے یا خائن، اور اسی طرح امام خمینی ؒکے حوالے سے کہا کہ ان کے نزدیک تفرقہ پھیلانے والا نہ شیعہ ہے نا سنی۔ کانفرنس میں مولانا محمد خان شیرانی ، علامہ ضیاء اللہ شاہ بخاری ، لیاقت بلوچ ، مفتی گلزار نعیمی، پیر ہارون گیلانی، چراغ علی شاہ ، مولانا شاہد نقوی ، ڈاکٹر عبدالغفور راشد سمیت دیگر علماٗ و مشائخ نے شرکت کی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے مقررین کا کہنا تھا کہ پاکستان میں انتشار پیدا کرنے کی ہر سازش کو ناکام بنایا جائے گا۔