بوسٹن(ویب ڈیسک) میساچیوسیٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے ماہرین نے ریموٹ کنٹرول طرز پر ایڈرینل غدے (گلینڈ) سے ہارمون خارج کروانے کا کامیاب طریقہ وضع کیا ہے۔ہم جانتے ہیں کہ ذہنی تناؤ کی صورت میں ایڈرینل غدے خاص طرح کے ہارمون یعنی کارٹیسول اور ایڈرینالین خارج کرتے ہیں۔ ان کے اخراج سے کئی طرح کے جسمانی اور دماغی عارضے بھی پیدا ہوسکتے ہیں۔ تاہم اب ایم آئی ٹی کی تحقیق سے نہ صرف ہارمون کے اخراج کو سمجھنا ممکن ہوگا بلکہ ہارمون کی کمی بیشی سے ہونے والے امراض پر بھی روشنی پڑے گی۔