لاہور(کلچرل رپورٹر )پاوری گرل کے نام سے شہرت پانے والی دنانیر مبین کی پاوری کے بعد اب اُن کی گلوکاری کے بھی سوشل میڈیا پر چرچے ہونے لگے ۔سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر دنانیر مبین نے اپنی نئی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ مشہور بالی ووڈ گانا ’’کھوگئے ہم کہاں‘‘گنگناتی نظر آرہی ہیں۔مذکورہ ویڈیو میں دنانیر اپنی سُریلی آواز میں اور بڑے ہی شاندار انداز میں ’کھوگئے ہم کہاں‘ گنگنارہی ہیں۔دنانیر نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’میں ایک طویل عرصے سے یہ گانا گنگنانے کا سوچ رہی تھی اور آخرکار میں نے گنگنالیا۔پاوری گرل کی آواز میں بھارتی گانے کو اس قدر پسند کیا جارہا ہے کہ صرف ایک دن میں اُن کی پوسٹ پر 9 لاکھ 26 ہزار سے زائد ویوز آچکے ہیں۔