واشنگٹن(ندیم منظور سلہری سے ) امریکی ریاست الینوائے کی کاونٹی گلینڈیل ہائٹس کے صدارتی انتخابات میں کامیاب ہونے والے پہلے پاکستانی امریکن چوہدری آصف کھوکھر نے باضابطہ طور پر حلف اُٹھا کر اپنے دفتر کا چارج سنبھال لیا ، حلف برادری کی تقریب میں انکے اہلخانہ سمیت پاکستانی امریکن کمیونٹی کے راہنماؤں نے شرکت کی اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وہ کاونٹی کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے انکا انتخاب واقعی پاکستان کے لئیے ایک بڑا اعزاز ہے وہ دونوں ممالک کے درمیان ایک پل جیسا کردار ادا کرینگے پاکستانی کمیونٹی نے حلف اُٹھانے پر انکو مبارکباد پیش کی ہے ۔