ممبئی( ویب ڈیسک)بھارتی شہر ممبئی سے تعلق رکھنے والے شہری جیش کلے کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس کے پاس 2371 موبائل فونز موجود ہیں۔ جیش کا کہنا ہے کہ اس کی خواہش ہے کہ اس کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیا جائے ، جیش نے پانچ سال کے دوران فونز جمع کئے ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جیش کلے کلے کے گھر کے ہر گوشے میں فونز موجود ہیں ۔ کلے کا کہنا تھا کہ یہ فونز نہیں بلکہ میرے بچے ہیں اور میرے پاس فوری دنیا بھر کے فونز موجود ہیں۔کلے نے کہا کہ اس کی شروعات اپنے کالج کے دنوں سے ہوئی جب اس کے پاس نوکیا 3310 کا فون تھا جو دوسری منزل سے گر کر بھی ٹوٹنے سے بچ گیا تھا، اس نے اس چیز سے متاثر ہوکر فون جمع کرنا شروع کردئیے ۔