ریاض(ویب ڈیسک)سعودی دارالحکومت ریاض میںونٹر ونڈر لینڈ کا افتتاح کردیا گیا۔ونٹر ونڈر لینڈمیں ہر عمر کے افراد کے ذوق اور معیار کو سامنے رکھتے ہوئے مختلف قسم کے 42 کھیلوں اور شوز کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔ ونٹر ونڈر لینڈ میں مشرق وسطیٰ کے سب سے بڑے سکیٹنگ کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں گیمز سٹی ، تھیٹر شو، مارول کی دنیا، ہلکے پھلکے گیمز اور برفانی پارک جیسے کھیل سے شائقین دل بہلا رہے ہیں۔’ونٹر ونڈر لینڈ‘ میں ’لونا سینما‘ کی دیو ہیکل اسکرین بھی نصب کی گئی ہے جس میں نئی فلمیں دکھائی جارہی ہیں، سیاح کھلی ہوا میں لگائی گئی کرسیوں اور بینچوں پر بیٹھ کر فلمیں دیکھ رہے ہیں۔