اسلام آباد(سید نوید جمال )وزارت امور کشمیر وگلگت بلتستان کے زیر انتظام آرمی پبلک سکول جوٹیال کے ریٹائرڈملازم عبد القیوم خان کوفیڈرل سروس ٹربیونل سے پنشن جاری کرنے کے فیصلہ کے 3سال بعد بھی پنشن نہ مل سکی۔ فیڈرل سروس ٹربیونل نے فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی سیکرٹری امورکشمیر طارق محمود پاشا کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے کہاکہ کیوں نہ آپ کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ٹربیونل نے وفاقی سیکرٹری سے 14 اکتوبر تک جواب طلب کرلیا ہے ۔