اسلام آباد، راولپنڈی (خصوصی نیوز رپورٹر، وقائع نگار خصوصی، مانیٹرنگ ڈیسک)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں ملک کو درپیش اندرونی اور بیرونی چیلنجز کا جائزہ لیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو میں ہونے والی 215 ویں کور کمانڈرز کانفرنس میں جیو سٹریٹجک اورملکی سلامتی کی صورت حال ، پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کا بھی جائزہ لیا گیا۔ملک میں جاری آپریشنز پر بھی غور کیا گیا۔ مشرقی سرحد کی صورتحال اور بھارت کی کنٹرول لائن پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کا معاملہ بھی زیرغور آیا۔ کانفرنس میں ملک میں دیرپا امن کیلئے کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ شرکا نے کہا ملک میں امن واستحکام کے فروغ کیلئے تعاون کرتے رہیں گے ۔کورکمانڈرز کانفرنس کے شرکا نے عزم کا اعادہ کیا کہ امن، سلامتی، خوشحالی قانون کی حکمرانی میں ہے ۔ قانون کی بالادستی سے ملک ترقی کرے گا۔ریاست کی رٹ قائم کرنے اورقانون کی بالادستی کیلئے ریاستی اداروں کی مکمل حمایت کی جائے گی۔
ریاستی رٹ کیلئے اداروں کی مکمل حمایت کی جائیگی :کو ر کمانڈرز کانفرنس
بدھ 14 نومبر 2018ء

آج کے کالم
یہ خبر روزنامہ ٩٢نیوز لاہور میں بدھ 14 نومبر 2018ء کو شایع کی گی
آج کا اخبار
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
منگل 19 دسمبر 2023ء
-
پیر 06 نومبر 2023ء
-
اتوار 05 نومبر 2023ء
اہم خبریں