اسلام آباد ( سپیشل رپورٹر)وزیر اعظم عمران خان نے سعودی عرب اور یمن کے درمیان تنازع کے خاتمے کیلئے ہونے والے ’ریاض معاہدے ‘ کو تاریخی قرار دیتے ہوئے اس کا خیر مقدم کیا ہے ۔واضح رہے کہ اس معاہدے کا فیصلہ سعودی عرب کی قیادت کی جانب سے کیا گیا جس کی متحدہ امارات کی جانب سے بھی تائید کی گئی۔وزیر اعظم نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا وہ سمجھتے ہیں کہ یہ معاہدہ یمن میں سیاسی حل ،پائیدار امن و سلامتی کے قیام کی جانب ایک بڑی اور اہم پیش رفت ہے ۔