لاہور(نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے سیالکوٹ ٹونی کرکٹ کلب کی طرف سے ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کے الیکشن نئی لسٹ کے مطابق کرانے کیلئے دائر درخواست پر سماعت آج تک ملتوی کردی۔ پی سی بی ایل کے وکیل نے اپنے الیکشن قوانین پیش کرنے کیلئے مہلت طلب کی۔ عدالت نے قرار دیا کہ بادی النظر میں پرانی ووٹر لسٹ پر الیکشن نہیں ہو سکتے ۔ جسٹس علی اکبر قریشی نے عمران رفیق کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ر تین سال بعد علاقائی کرکٹ کلبوں کے الیکشن کرواتا ہے ، جنوری 2018 میں سیالکوٹ ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کے الیکشن کروانے کا شیدول جاری ہوا جو بعد میں کینسل کر دیا گیا، اب الیکشن کروانے کا شیڈول جاری کر دیا ۔ ہے ، یہ الیکشن 24 ستمبر کو پرانی ووٹر لسٹ پر کروائے جا رہے ہیں، اس ووٹر لسٹ کے ذریعے ہونے والے الیکشن بے معنی ہوں گے ، عدالت یہ الیکشن نئی ووٹر لسٹ پر کروانے کا حکم دے ۔