ملتان(نیوز رپورٹر) ریحام خان کوسابق شوہر عمران خان کے خلاف کتاب کی اشاعت سے روکنے کیلئے درخواست کی سماعت سول جج ملتان کی رخصت کے باعث 23 جون تک ملتوی کردی گئی ۔فاضل عدالت میں ملتان کے غلام مصطفیٰ چوہان نے درخواست دائرکی تھی کہ ریحام خان نے انتخابات 2018 ئسے قبل عمران خان کے خلاف کتاب شائع کرنے کی منظم سازش کی تا کہ ان کی کردارکشی کی جائے ،ریحام خان ، عمران خان پرالزامات لگا کر فوج ،عدلیہ اوردیگر اداروں کو بھی نقصان پہنچانا چاہتی ہے ، ریحام خان نے سابق سفیرحسین حقانی سے (ن)لیگ کی مددسے لندن کے ہوٹل میں ملاقات کی اور منصوبہ تیار کیا۔اس لئے ریحام خان کوکتاب کی اشاعت کرنے سے بازوممنوع رہنے اورکتاب کی اشاعت سے بھی روکاجائے ۔