کراچی(سٹاف رپورٹر)گورنر سندھ عمران اسماعیل کی حج کیلئے روانگی کی وجہ سے ڈپٹی سپیکر سندھ اسمبلی ریحانہ لغاری نے قائم مقام گورنر سندھ بننے سے معذرت کرلی،ڈپٹی سپیکر کے انکار نے صوبے میں آئینی بحران پیدا کردیا ہے ۔ حکومت کا موقف تھا کہ آغا سراج درانی نیب کسٹڈی میں ہیں، اس لئے انہیں گورنربنانا ممکن نہیں تاہم وفاقی حکومت پیپلزپارٹی کی ہی رہنما اور ڈپٹی سپیکر سندھ اسمبلی ریحانہ لغاری کو قائم مقام گورنر بنانے پر تیار ہوگئی تھی اور اس کیلئے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا تھا۔تاہم پیپلزپارٹی کی قیادت نے ریحانہ لغاری کو عہدہ سنبھالنے سے روک دیا ہے ۔ ریحانہ لغاری کا کہنا ہے کہ آئین کے مطابق سپیکر کی موجودگی میں قائم مقام سپیکر نہیں بن سکتی، میں کوئی غیر آئینی کام نہیں کرنا چاہتی، صدر مملکت چاہیں تو نوٹیفکیشن معطل کردیں یا نیا جاری کردیں۔