کراچی (92 نیوزرپورٹ) ریئر ایڈمرل فیصل رسول لودھی نے پی این ایس قاسم،کراچی میں تبدیلی کمانڈ کی ایک پر وقار تقریب میں بحیثیت کمانڈر کوسٹ کمانڈ سنبھال لی۔وائس ایڈمرل محمد فیاض جیلانی نے کمانڈ ریئر ایڈمرل فیصل رسول لودھی کے حوالے کی۔ کمانڈر کوسٹ ساحلی پٹی اور کریکس کے علاقوں میں پاک بحریہ کی تمام یونٹس اور تنصیبات کے نگران اعلیٰ ہیں اور اس کے علاوہ سپیشل سروسز گروپ (نیوی) اور پاک میرینز کی سربراہی بھی انہی کے ذمہ ہے ۔ریئر ایڈمرل فیصل رسول لودھی نے 1986 میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ اپنے کیریئر کے دوران مختلف کمانڈ اینڈ سٹاف عہدوں پر فائز رہے ۔