اسلام آباد(این این آئی)پاک فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈر طیاروں نے 53ویں پیرس ائیر شو کی ریہرسلز کا آغا ز کر دیا، یہ ائیر شو لا بورج پیرس میں 17 سے 23 جون تک منعقد کیا جائے گا ، پاک فضائیہ کی جے ایف 17 تھنڈر ڈیموٹیم دنیا کے سب سے بڑے ائیر شو میں اپنی مسحور کن پرفارمنس سے حاظرین کو محظوظ کرنے کے لئے تیار ہے ، ایک جے ایف 17 طیارہ فضائی مظاہروں میں شرکت کرے گا ، دوسر۱ طیارہ جدید ہتھیاروں سے لیس، زمین پر شائقین کے لیے مرکز نگاہ ر ہے گا، 3 جے ایف 17 تھنڈر طیاروں پر مشتمل پاک فضائیہ کا دستہ شو میں شرکت کیلئے دو دن پہلے پیرس پہنچ گیا ہے ، ائیر شو کے پہلے 4 دن تجارتی مقاصد کے لیے مختص ہیں ، باقی تین دن عوام کے لیے رکھے گئے ہیں، شو میں جے ایف 17 تھنڈر کا فضائی مظاہرہ نہایت اہمیت کا حامل ہے ، ممکنہ خریداروں کو جے ایف 17تھنڈر کی صلاحیتوں کو پرکھنے کا موقع بھی فراہم کیا جائے گا ، یہ ائیر شو فرنچ ائیر و سپیس انڈسٹریز ایسوسی ایشن کے تعاون سے منعقد کی جانے والی دنیا کی سب سے بڑی نمائش ہے ۔