لاہور(سٹاف رپورٹر)نائب امیر جماعت اسلامی اور سابق پارلیمانی لیڈر لیاقت بلوچ نے علمائسے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ سود ، قرضوں ، کرپشن اور بد انتظامی کی وجہ سے اقتصادی بحران بڑا گھمبیر ہوگیاہے ۔ حکومتی کم استعدادی، اناڑی پن اور نااہلی اقتصادی تباہی کی جلتی آگ پر تیل کا کام کر رہی ہے ۔و زیراعظم عمران خان اپنی ناکامی تسلیم کرلیں اور اصلاح احوال کے لیے قومی ترجیحات پر قومی قیادت اور ریاست کو متحد کردیں وگرنہ مائنس ون ،تھری نہیں سب کچھ مائنس ہو جائے گا ۔