نیویارک (سپورٹس ڈیسک) مشہور امریکی ریسلر پیٹ پیٹرسن 79 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ وہ طویل عرصے سے کینسر کی بیماری میں مبتلا تھے۔ ڈبلیو ڈبلیو ای اور ساتھی ریسلرز کی جانب سے ان کی موت کی تصدیق اور دکھ کا اظہار کیا گیا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق پیٹ پیٹرسن نے ریسلنگ کا آغاز 1950 میں کیا جب کہ اپنے کیریئر کے دوران انہوں نے کئی بڑے اور مشہور ریسلرز کے ساتھ دو دو ہاتھ بھی کئے۔