نیویارک (سپورٹس ڈیسک) ڈبلیو ڈبلیو کے معروف ریسلر شاڈ گیس پیارڈ کی لاش وینس بیچ سے تین دن بعد برآمد کرلی گئی۔غیرملکی میڈیاکے مطابق ڈبلیو ڈبلیو ای کے سٹار ریسلر شاڈ گیس پیارڈ کی لاش تین دن بعد سمندر سے برآمد کرلی گئی وہ اپنے بیٹے کے ساتھ وینس بیچ پر نہانے کے دوران ڈوب گئے تھے اور ان کے بچے کو ریسکیو اہلکاروں نے بچالیا تھا۔ریسلر شاڈ گیس پیارڈ نے ڈوبنے کے دوران ریسکیو اہلکاروں کو کہا کہ پہلے ان کے 10 سالہ بچے کو بچایا گیا بعد میں انہیں بچایا جائے ، بے رحم موجوں سے لڑتے ہوئے اہلکاروں نے بچے کو تو بچالیا لیکن ریسلر جان کی بازی ہار گئے ۔رپورٹ کے مطابق بدھ کی دوپہر ڈیڑھ بجے حکام کو ریسلر کا بے جان جسم ریت کے گرد موجود ملا ۔