لاہور ( سپیشل رپورٹر ) ایس پی راشد ہدایت نے ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایاکہ ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ کے جوان ہیلپ لائن 15 پر موصولہ تمام311کالز پر فوری ریسپانس عمل میں لائے ۔ گینگز کے 39 ملزمان کو گرفتار کر کے اْن کے قبضہ سے 12موٹر سائیکلیں ، 15 موبائل فونز اور26ہزار روپے نقدی برآمد کی۔