لاہور(سپیشل رپورٹر ) ڈائریکٹرجنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 ڈاکٹر رضوان نصیرکی زیر صدارت ریسکیو ہیڈ کواٹرز میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افسران کی کرونا ایمرجنسی مینجمنٹ کانفرنس منعقد ہو ئی جس میں کورونا ایمرجنسی کی حکمت عملی، کورونا کے مریضوں کی منتقلی، تدفین اور ضلعی ایمرجنسی افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ کانفرنس میں ذاتی حفاظتی آلات،کورونا ایمرجنسی رسپانس کٹس،ریسکیو عملے اور آلات کی مناسب ڈس انفیکشن،کورونامشتبہ تدفین پروٹوکول، ریسکیو انوینٹری مینجمنٹ سوفٹ ویئر کے ذریعے اسٹور آئٹمز کا سمارٹ استعمال اور ممکنہ سیلاب سے نبردآزما ہونے کیلئے کی جانے والی تیاریوں پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔