کراچی (کلچرل رپورٹر) اداکارہ و ماڈل پریسہ علی نے ماڈلنگ اور اداکاری کو ہی اپنی مستقل فیلڈ اپنانے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ اس حوالے سے انہوں نے کہا ہے کہ میں دونوں شعبوں میں کام کررہی ہوں۔ اب میری اگلی منزل فلم انڈسٹری ہے ۔امید ہے کہ فلموں میں میری اداکاری کو پسند کیاجائیگا ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر فنکار کا ایک وقت ہوتا ہے اور جو فنکار صحیح وقت پرصحیح فیصلہ کرلیتا ہے وہی کامیاب ہوتا ہے ۔ کامیاب اداکارہ بننے کے لئے کوشاں ہوں اور اپنے سینئرز سیکھتی رہتی ہوں ۔ ٹیلنٹ کسی کی میراث نہیں ہوتی اب نیا ٹیلنٹ بھی بہترین اور معیاری کام کرکے فلموں کا اثاثہ بنتے جارہے ہیں اس ٹیلنٹ کو ہمارے سینئرز کو بھی قبول کرنا ہوگا۔