لاہور ( سپیشل رپورٹر ) ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے مساجد اور امام بارگاہوں کی سکیورٹی چیک کی۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اعجاز رشید اور ایس پی اقبال ٹاؤن محمد اجمل نے ڈی آئی جی آپریشنز کو اپنے علاقوں کی مساجد اور امام بارگاہوں کے سکیورٹی اقدامات بارے بریفنگ دی۔ ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان کی عبادت گاہوں کے منتظمین سے بھی ملاقات بھی کی ۔مساجد اور امام بارگاہوں کے منتظمین نے لاہور پولیس کے سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔