لاہور(سپیشل رپورٹر)ڈیفنس بی کے علاقہ میں ٹریفک حادثہ میں باپ بیٹی سمیت تین افراد کی ہلاکت کا مقدمہ درج کرلیا گیا،پولیس نے گاڑی کے ڈرائیور عبدالرحمن کو گرفتار کرلیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ڈیفنس بی کے علاقہ فیز فائیو وطین چوک میں تیز رفتار گاڑی کی رکشہ کو ٹکر سے باپ بیٹی سمیت تین افراد ہلاک ہوگئے تھے جبکہ خاتون اور دو بچوں سمیت تین افراد زخمی بھی ہوئے ،پولیس کے مطابق ڈرائیور کو گرفتار کرتے ہوئے حوالات میں بند جبکہ نعشیں ورثاء کے حوالے کردی گئی ہیں، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرائیور شراب کے نشہ میں دھت تھا۔