لاہور(نامہ نگار)ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر محکمہ سوئی گیس کے افسر کو گرفتار کرا دیا۔بتایا گیا ہے کہ مذکورہ افسر غیر محتاط طریقے سے ڈرائیونگ کر رہا تھا ٹریفک وارڈن کے روکنے پر افسر محمد اشرف نے اس سے بدتمیزی کی اور سرکاری افسر ہونے کا رعب جھاڑا،جس پراسے تھانہ سول لائن کی حراست میں دے دیا گیا۔بتایا گیا ہے کہ سی ٹی او کو مذکورہ افسر کے خلاف کارروائی سے روکنے کے لئے پولیس افسران اور دیگر سرکاری افسران کی جانب سے سفارشیں کرائی جاتی رہیں لیکن انہوں نے قانون کے مطابق کارروائی کرنے کی ہدایت کی ۔