لاہور(نامہ نگار) چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک نے کہاکہ موٹر سائیکلسٹ کے سفر کو محفوظ بنانے کیلئے شہر بھر میں اب تک11لاکھ70ہزار سے زائدبغیر ہیلمٹ موٹر سائیکلسٹ کو چالان ٹکٹ جاری کئے گئے ،جبکہ سموگ کے پیش نظر دھواں چھوڑنے والی52ہزار گاڑیوں کیخلاف بھی کارروائی عمل میں لائی گئی۔سی ٹی او کہنا تھا کہ بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکلسٹ کے خلاف کارروائی سے حادثا ت میں واضح کمی آئی،ٹریفک قوانین کی سختی سے پابندی کرانے سے ہیڈ انجری کیسز میں 83فیصد جبکہ حادثات میں شرح اموات میں41فیصد تک کمی واقعہ ہوئی ہے ،انہوں نے کہا کہ ہاتھ میں ہیلمٹ پکڑنے والوں، موٹرسائیکل کی ٹینکی پر ہیلمٹ رکھنے والوں کوڈبل کوڈ لگا کر چالان کئے جا رہے ہیں۔سی ٹی او کا کہناتھا کہ کالجز،یونیورسٹیز سمیت سرکاری و نیم سرکاری اداروں میں ٹریفک آگاہی لیکچرز دئیے جا رہے ہیں۔ادھر روڈ سیفٹی آفیسرز اور ٹریفک ایجوکیشن یونٹ نے شہرکی مختلف مساجد میں ٹریفک قوانین پر خوصی لیکچرز دیئے ، انہوں نے کہاکہ حادثات کی شرح صرف اور صرف شہریوں کو ٹریفک قوانین پر اخلاقی طور آمادہ کرتے کی کم کی جا سکتی ہے ۔