لاہور(اپنے رپورٹر سے ) ٹریفک مسائل حل کر نے کے لئے شاہدرہ چوک کی ری ڈیزائننگ کا کام شروع کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور سے آنے جانیوالی ٹریفک کنٹرول کرنے کیلئے نئے روڈز کی تعمیر کی جائے گی اور نئے سگنلز لگائے جائیں گے ۔ کمشنر ڈاکٹر مجتبیٰ پراچہ کی ہدایت پر ترقیاتی کاموں کا آغاز کردیا گیا ہے ۔ روڈ کی تعمیر کے لیے ضلعی انتظامیہ نے جگہ حاصل کرلی ہے ۔ چوک پر موجود دکانیں اور بس اڈا 10 فٹ پیچھے کیا گیا ہے ۔ شاہدرہ چوک پر ٹریفک روانی کی بہتری کیلئے 30 اشارے اور 25 کیمرے لگائے جارہے ہیں۔ سگنل اور کیمروں کی تنصیب کیلئے سیف سٹی اتھارٹی نے کھدائی کا کام شروع کردیا ہے ۔