شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈی ایس پی موٹروے محمد شہباز عالم نے کہا ہے کہ موٹرو ے پولیس ٹریننگ کالج میں موٹرو ے پولیس آفیسران واہلکاران کی تربیت کو بین الاقوامی معیار کے مطابق کی جارہی ہے تاکہ وہ اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے سرانجام دے سکیں ڈی آئی جی ٹریننگ کالج محبوب اسلم کی قیادت میں ٹرینی جوانوں حب الوطنی کیساتھ ساتھ فرائض کی ادائیگی کو پوری ایمانداری ،فرض شناسی کیساتھ ساتھ عوام کے جان ومال کی حفاظت ، ٹریفک قوانین کی پاسداری کو یقینی بنانے ،روڈ سیفٹی شعور وآگاہی ، اور روڈ یوزرز کیساتھ اخلاق ،محبت کیساتھ پیش آ کر اپنی اور موٹروے پولیس کیلئے نیک نامی پیدا کرناجیسی بریفنگ دی جارہی ہے اس وقت صوبہ پنجاب سے 250 افسران وملازمین آن اورینٹیشن کورس اور پانچ سو کے قریب موٹروے پولیس افسران مختلف کورسز پہ انڈر ٹریننگ ہیں ان خیالا ت کااظہارانہوں نے یہاں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا محمد شہباز عالم نے کہاکہ ڈی آئی جی ٹریننگ کالج محبوب اسلم کی قیادت میں موٹروے پولیس ٹریننگ کالج کے معیار کو بہتر سے بہتر بنانے کیلئے دن رات کوشاں ہیں ۔