نئی دہلی(صباح نیوز)دفاعی شعبے میں آتم نربھر بھارت یعنی خود کفیل انڈیا یا خود انحصار انڈیا کا نعرہ بلند کرنے کے بعد اب بھارتی حکومت نے دفاعی خریداری کی نئی پالیسی کا اعلان کیا ہے ۔ مودی حکومت کا کہنا ہے کہ نئے فیصلے کے ساتھ ہی میک ان انڈیا اور خود کفیل انڈیا کا خواب بہتر انداز میں پورا ہوگا۔ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق رافیل معاہدہ میں وعدہ خلافی کے باعث نئی پالیسی کے تحت بڑے دفاعی سودوں میں آفسیٹ معاہدوں کی مجبوری کو بھی عملی طور پر ختم کر دیا گیا ہے ۔