لاہور(نیوز رپورٹر) ریلوے کا شیڈول تاحال بہتر نہیں ہوسکا۔ گزشتہ روز بھی متعدد ٹرینیں تاخیر کا شکار ہو نے سے مسافروں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ لاہور سے راولپنڈی جانیوالی تیز گام اڑھائی گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی، اس طرح کراچی جانے والی ٹرینیں بزنس ایکسپریس سوا تین گھنٹے ، کراچی ایکسپریس سوا گھنٹہ، قراقرم ایکسپریس 45منٹ اور پاکستان ایکسپریس ایک گھنٹہ تاخیر کی شکار ہوئی۔