لاہور(نیوز رپورٹر)پاکستان ریلوے لاہور ڈویژن نے اپنے ٹارگٹ سے 21 کروڑ سے زائد آمدنی حاصل کی ۔جو کہ ریلوے کی تاریخ میں پہلی دفعہ ایسا ہوا ہے ۔ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلوے لاہور ڈویژن عامر نثار چودھری کی ہدایت پر پراپرٹی اینڈ لینڈ کے شعبے نے ریلوے لینڈ سے 61 کروڑ سے زائد ریونیو حاصل کرکے قومی خزانے میں جمع کرایا ۔ریلوے لاہور ڈویژن کو ہیڈ کوارٹر زکی طرف سے جو ٹارگٹ ملا تھا وہ چالیس کروڑ کا تھا ۔لیکن شعبہ لینڈ کے عملے نے دن رات محنت کرتے ہوئے 61 کروڑ سے زائد ریونیو اکٹھا کیا ۔ڈی ایس ریلوے نے ٹارگٹ سے زائد ریونیو حاصل کرنے پر سٹاف کو شاباش دی ۔آٹھ ڈویژن کو ایک ارب 50 کروڑ کا ٹارگٹ دیا گیا تھا ۔ لاہور ڈویژن نے لیڈ کرتے ہوئے ٹوٹل ٹارگٹ کا %40 حاصل کیا ۔